28 اگست ، 2012
واشنگٹن …اس جدید دور میں جہاں روز نت نئی ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فونز متعارف کروائے جارہے ہیں وہیں بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آسان ترین موبائل فون کا ڈیزائن بھی تیار کر لیا گیا ہے۔OwnFoneنامی اس موبائل فون کو دنیا کا سب سے آسان موبائل کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جس پر صرف نظر آتے بٹن سے ہی اسکا مکمل استعمال ممکن ہے۔اس موبائل فون پر اپنی مرضی کے زیادہ سے زیادہ بارہ نمبرز بٹنوں پر پرنٹ کروائے جاسکتے ہیں جنہیں پریس کرتے ہوئے اُس مطلوبہ کانٹیکٹ سے رابطہ ممکن ہوگا۔صرف40گرام وزن کے حامل ایک کریڈٹ کارڈ کے سائز کے برابر اس موبائل فون کی قیمت تقریباً85ڈالر ہے۔