28 اگست ، 2012
وارسا…پولینڈ کے ایک نمائشی مرکز میں2 سر والے سانپ کو عام عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔نایاب نسل کے اس سانپ کی لمبی گردن دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے جس میں دو سرہیں جو سوچنے ،حرکات اور کھانے پینے کے معاملے میں حیران کن طور پر یکسر مختلف رویے کے حامل ہیں۔اس سانپ کے دوسر ہونے کے باعث ان میں کھانے پینے کی اشیاء میں چھینا جھپٹی ہوتی ہے تاہم اپنی نسل کے اس منفرد سانپ کو دیکھنے پولینڈ کے نمائشی مرکز میں لوگوں کا تانتا بندھا ہواہے۔4سال کاHydraنامی یہ دو سَر والا نر سانپ عام نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جسے بعدازاں پولینڈ کے مختلف شہروں میں لیجایا جائیگا۔