دلچسپ و عجیب
29 اگست ، 2012

روس میں بین الاقوامی اسٹنٹ آرٹ فیسٹیول کا شاندار آغاز

روس میں بین الاقوامی اسٹنٹ آرٹ فیسٹیول کا شاندار آغاز

ماسکو… این جی ٹی… روس کے دارالحکومت ماسکو میں بین الاقوامی اسٹنٹ آرٹ فیسٹیول کاشاندار آغاز ہوگیا ہے۔ماسکو کے قصبے توشینو کی ائیر فیلڈ پر ہونے والے14ویں سالانہ اسٹنٹ آرٹ میلے میں روس کے مقامی جانبازوں سمیت دنیا بھر سے آئے اسٹنٹ مین حصہ لے رہے ہیں۔اس میلے میں جہاں موٹر سائیکلوں سے جمپ لگانے کا مظاہرہ پیش کیا گیا وہیں دو پہیوں پر گاڑی چلانے،چلتی ہوئی گاڑی کو دھماکے سے اڑانے،ڈریگ ریس،اونچی جگہوں سے بناء حفاظتی آلات اور پیراشوٹ کے چھلانگ لگانے جیسے کئی اسٹنٹ پیش کیے گئے۔اس موقع پر خود کو چلتی گاڑی میں دھماکے سے اڑانے،جسم کو آگ لگانے اور70میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگانے جیسے اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کی سانسیں تھمادیں۔

مزید خبریں :