29 اگست ، 2012
کراچی… این جی ٹی… گھر کی سیٹنگ تبد یل کر نے کادل چا ہے تو بھا ری فرنیچر کا ہلانا اکثر مسئلہ بن جا تا ہے ۔ اس مشکل کے حل کے لیے اب ایسی میز تیار کر لی گئی ہے جو ہا تھ لگا تے ہی چلنا پھرنا شروع کر دیتی ہے ۔ اس میز کے پا یو ں کے ساتھ ایسے کَل پُر زے نصب کیے گئے ہیں جن کی بدولت یہ ایک چلتی پھرتی ٹیبل میں بد ل جاتی ہے ۔ بس اس میزکو ذرا سے دھکیلیں تو اس کے پا ئے حرکت میں آجا تے ہیں اور یوں اسے با آ سانی ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے ۔