29 اگست ، 2012
برلن… این جی ٹی… جرمنی کے شہر برلن میں سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ایک دلچسپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نمائش کیلئے پیش کیے گئے روبوٹس نے اپنی صلاحیتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے مختلف سائز اور بناوٹ کے روبوٹس پیش کیے گئے جنھوں نے ڈانس،کھیل اور مہمان نوازی کی مہارت دکھا کر نا صرف سب کو حیران کر دیا بلکہ ثابت کر دیا کہ وہ بھی انسانوں سے کچھ کم نہیں۔