Time 18 اپریل ، 2020
شہر شہر

موٹروے پر کھڑی گاڑی کی مدد کو آنے والا سب انسپکٹر ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق

عاشق علی ٹانوری بھریا بائی پاس ضلع نوشہرو فیروز شاہراہ پر کھڑی گاڑی کی مدد کے لیے سڑک پر اترے ہوئے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے انہیں ٹکر ماردی— فوٹو: فائل

 عوام کی بروقت مدد اور رہنمائی کے نصب العین پر قائم موٹروے پولیس کا ایک اور افسر شہید ہوگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری بھریا بائی پاس ضلع نوشہرو فیروز شاہراہ پر کھڑی گاڑی کی مدد کے لیے سڑک پر اترے ہوئے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے انہیں ٹکر ماردی جس کی وجہ سے انہیں دماغ پر چوٹ آئی ۔

پہلے انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے بھریا اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں ضلع اسپتال نوشہرو فیروز لایا گیاجہاں سے ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد انہیں شہید بے نظیر آباد اسپتال میں داخل کیا گیا ۔

شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری 3 روز تک آئی سی یو میں موت سے جنگ لڑتے رہے تاہم گزشتہ رات ان کا انتقال ہوگیا۔

شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری— فوٹو: موٹروے پولیس

ٹرالر کے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے موٹروے پولیس افسر کی جان گئی ، ڈرائیور اور ٹرالر پولیس کی تحویل میں ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

سب انسپکٹر عاشق علی کی شہادت پر آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان اور ڈی آئی جی مطلوب احمد نے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021