31 اگست ، 2012
اسلام آباد … حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق اونچی آواز میں ہیڈ فونز کے ذریعے گانے سننے سے بہرے پن کے خدشات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح میوزک پلیئرز پر بھی اونچی آواز کے ساتھ موسیقی سننے سے اسی طرح کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تحقیقی ٹیم اور شعبہ سیل سوشیالوجی اینڈ فارماکالوجی کے سربراہ ڈاکٹر مارٹین حمان نے کہا ہے کہ آواز کے سگنلز کے ساتھ الیکٹریکل سگنلز بھی دماغ تک پہنچتے ہیں جس سے سماعت متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق بنیادی اہمیت کی حامل ہے کہ آواز کے سگنلز کی وجہ سے سماعت کے متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔