آدمی میں کمر کی تکلیف کے معائنے کے بعد 3 گردوں کا انکشاف

متاثرہ شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بہت سے انسانوں میں پیدائشی طور پر کچھ خامیاں ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک برازیلین شخص کی کمر میں درد کی تکلیف کے معائنے کے بعد ایک انوکھی چیز سامنے آئی جس سے ڈاکٹرز بھی تذبذب کا شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک 38 سالہ آدمی کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ اسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے آدمی کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس کے نتائج دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران آدمی میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا جو کہ حیران کن تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی شخص کے جسم میں 3 گردے ہیں، ایسا پوری دنیا سے آج تک 100 سے بھی کم افراد میں ہوا ہے۔  

مزید خبریں :