01 ستمبر ، 2012
اسلام آباد … کینیڈا کی پلاسٹک انڈسٹری کی تحقیق کے مطابق استعمال شدہ پلاسٹک کے لفافوں کا دوبارہ استعمال صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کینیڈا کی پلاسٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن نے اپنی تحقیق میں پہلے سے استعمال پلاسٹک کے لفافوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک کے لفافوں سے بیکٹیریا پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے جس سے آنتوں کی بیماری ہو سکتی ہے، ایسے لفافوں کا استعمال صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ استعمال شدہ پلاسٹک کے لفافوں کا استعمال کر کے گاہکوں کی صحت کے ساتھ نہ کھیلیں۔ کپڑوں کیلئے بھی استعمال شدہ لفافوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ دکانداروں کو چاہیے کہ انتہائی سستے لفافے فروخت کرنے والے دکانداروں سے لفافے نہ خریدیں کیونکہ وہ دکاندار کچرے کے ڈھیروں سے چنے ہوئے لفافے جو ریسائیکل کئے جاتے ہیں وہ فروخت کرتے ہیں۔ دکانداروں کو چاہیے کہ وہ معیاری پولیتھین لفافوں کا استعمال کریں تاکہ گاہکوں کی صحت محفوظ رہے اور وہ بیمار نہ ہوں۔