Time 05 جون ، 2020
پاکستان

لاہور: کورونا کے باعث اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر ڈاکٹر انتقال کر گیا

اسپتالوں میں جگہ نہیں تھی اس لیے ڈاکٹر اعجاز خواجہ کو گھر بھجوا دیا گیا تھا: ڈاکٹر اعجاز خواجہ کی بہو سحر جلال کا بیان. فوٹو: فائل

ڈاکٹر اعجاز خواجہ نمونیا کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر اعجاز خواجہ کی بہو سحر جلال نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسپتالوں میں جگہ نہیں تھی اس لیے ڈاکٹر اعجاز خواجہ کو گھر بھجوا دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر اعجاز خواجہ کے آخری دو کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے تھے اور ان کی موت نمونیا کے باعث ہوئی ہے۔

گزشتہ روز بھی لاہور میں  کورونا مریضوں کی ڈیوٹی پر مامور انیستھیزیا کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مقصود انتقال کر گئے تھے جب کہ اس سے ایک روز قبل لاہور ہی میں ڈاکٹر ثناء فاطمہ کا بھی کورونا کے باعث انتقال ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث اسپتالوں میں دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض نظر انداز ہورہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ وائرس نے اب تک 1800 سے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔

مزید خبریں :