شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی وزیراعظم سے ملاقات، قیادت پر اعتماد کا اظہار

وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں وزراء نے کابینہ میں گزشتہ روز ہونے والی بحث پر بات چیت اور اپنے حوالے سے وضاحت پیش کی: ذرائع— فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں وزراء  نے کابینہ میں گزشتہ روز ہونے والی بحث پر بات چیت کی اور  اپنے اپنے حوالے سے وضاحت پیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں وزراء نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے بارے میں پروپیگنڈا کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء کے درمیان نوک جھونک ہوگئی تھی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی پر الزامات لگائے گئے تھے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ دونوں تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، اس میں کیا شک ہے؟ آپ کی لڑائی سے حکومت کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے ساتھی وزراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں 'سب اچھا 'کی رپورٹ دی جاتی ہے جب کہ کارکردگی کچھ اور ہے۔

اس دوران وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو مزید بات کرنے سے روک دیا تھا اور وزراء کو 6 ماہ میں کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دیا۔ 

مزید خبریں :