Time 15 جولائی ، 2020
پاکستان

بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کے مجرم کو تین بار پھانسی دینے کا حکم

فوٹو فائل—

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے چونیاں میں بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرم کو تین بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے کمسن بچے حسنین کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں چونیاں پولیس نے عدالت میں چالان پیش کر رکھا تھا۔ 

عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم سہیل شہزاد کو تین بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالت اس سے قبل مجرم سہیل کو ایک اور بچے فیضان کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں بھی تین مرتبہ سزائے موت اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔  

مقتول علی حسنین کے والدین نے چونیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے عدالتی فیصلے پر اظہار تشکر کیا اور مجرم کو سرعام سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ 2019 میں چونیاں میں ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی باقیات ملی تھیں،  پولیس نے تندور پر کام کرنے والے سہیل شہزاد کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔

مزید خبریں :