پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کیلئے ایپ کا آغاز

فوٹو: فائل

حکومت پنجاب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران عید الاضحیٰ میں قربانی کے لیے جانوروں کی آن لائن خریداری 'بکرا منڈی آن لائن' کے نام سے ایک ایپ کا آغاز کردیا ہے۔

اس ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو کورونا وائرس کے دوران جانور خریدنے کے لیے مویشی منڈیوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

'بکرا منڈی آن لائن' ایپلیکیشن میں جانوروں کی تمام تر تفصیلات موجود ہوں گی جس میں جانور کی عمر، وزن اور نسل وغیرہ شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کیلئے ایس او پیز جاری کیے تھے۔

محکمہ صحت پنجاب نے منڈی آنے والے ہر فرد پر ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

سیکرٹری صحت نے ہدایت کی ہےکہ مویشی منڈیاں کھلی جگہ اور شہر سے کم از کم 2 کلو میٹر دور لگائی جائیں جب کہ باڑے، انتظامی دفاتر اور میڈیکل کیمپ کے داخلی اور خارجی راستے الگ الگ رکھے جائیں اور ایک گاڑی میں 2 افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :