Time 18 جولائی ، 2020
پاکستان

ٹی وی لائسنس فیس کا ہماری نشریات دیکھنے سے کوئی تعلق نہیں، ایم ڈی پی ٹی وی

پاکستان ٹیلی ویژن کا اہم قومی کردار غیر تجارتی نوعیت کا ہے، ایم ڈی پی ٹی وی،فوٹو:فائل

منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (ایم ڈی پی ٹی وی) عامر منظور نے ٹی وی لائسنس فیس کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔

ایم ڈی پی ٹی وی نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان ٹیلی ویژن کا اہم قومی کردار غیر تجارتی نوعیت کا ہے، شہریوں سے لیا جانے والا  ٹیکس ٹی وی سیٹ رکھنے اور نشریات موصول کرنے کی صورت میں وصول کیا جاتا ہے۔

عامر منظور کا کہنا ہے کہ یہ فیس ٹی وی سیٹ رکھنے پر چارج ہوتی ہے اس کا پی ٹی وی کی نشریات دیکھنے سے تعلق نہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ پی ٹی وی کے اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ ،ملتان اور مظفر آباد میں سینٹرز کام کررہے ہیں جو اتنے محاصل پیدا کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے کہ اپنے تمام منصوبوں کے اخراجات پورے کرسکیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے ٹی وی کی ماہانہ لائسنس فیس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ٹی وی لائسنس کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  صارفین سے ٹی وی  لائسنس کی فیس بجلی کے بل کے ساتھ وصول کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :