دنیا
Time 31 جولائی ، 2020

فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے والی عصمہ کو محنت کا صلہ مل گیا

ممبئی کے آزاد میدان کےساتھ فٹ پاتھ پر ساری عمر بسر کرنے والی 17 سالہ عصمہ کے والد لیموں پانی کا ٹھیلا لگاتے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

جستجو اور لگن ہو تو دنیا کا کوئی بھی کام ناممکن نہیں، بھارتی شہر ممبئی میں فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والی عصمہ سلیم شیخ نے اپنی محنت سے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔

ممبئی کے آزاد میدان کےساتھ فٹ پاتھ پر ساری عمر بسر کرنے والی 17 سالہ عصمہ کے والد لیموں پانی کا ٹھیلا لگاتے ہیں۔

عصمہ کا کہنا ہےان کے والد نے مالی مشکلات کےباوجود ایڈمیشن دلایا اور انہیں سپورٹ کیا اور اب وہ آگے بھی تعلیم جاری رکھیں گی۔

امتحان میں پاس ہونے کے بعد عصمہ کی والد کو مٹھائی کھلاتے ہوئے وائرل وڈیو کو 2لاکھ سے زائدمرتبہ دیکھاجاچکاہے۔

مزید خبریں :