Time 02 ستمبر ، 2020
پاکستان

حکومت کا ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ملک بھرکے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم سواتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لی جائیں گی اور  تعلیمی اداروں کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منشیات بیچنے والوں کی سزائیں دُگنی کرنےکے لیے قانون سازی کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم نے انہیں تعلیمی اداروں کے دوروں کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنےسے پہلے ہی حکمت عملی طےکی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے منشیات کےخلاف کارروائیوں پرصدر اور وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے، اب جامعات کے وائس چانسلرز سے بھی ملاقاتیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ڈرگ فری اور اسموک فری بنانےکے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :