پاکستان
Time 11 ستمبر ، 2020

مفتی قوی کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل

معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

لیکن مفتی عبدالقوی نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔

روزنامہ دی نیوز کے نمائندے ندیم شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ "کورین خاتون کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیو 'فیک' [جعلی] ہے"۔

ان کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نےمقبوضہ کشمیر میں غیرانسانی مظالم پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف بیان دیا ہے ، ایک لابی ان کے خلاف سرگرم ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ لابی نے ایڈیٹ کرکے کسی اور کے دھڑ پر ان کا چہرہ لگا دیا ۔

مفتی قوی کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ویڈیو برطانیہ کے ایک یوٹیوب چینل نے اپ لوڈ کی اور اس کے چینل کے مالک حماد نے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

مفتی قوی اس سے قبل بھی کئی بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت رہ چکے ہیں۔


مزید خبریں :