15 ستمبر ، 2020
خوشاب کےعلاقہ حویلی چراغ میں رخصتی سے انکار پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ طورپر 22 سالہ ملزم تحسین کا ایم فل کی طالبہ مدیحہ گل کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔
مدیحہ گل اس رشتہ پر تیار نہ تھی اور طلاق حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن ملزم اسے رخصت کرواکر زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔
ملزم تحسین نےاس بات پر لڑکی کے گھر میں گھس کر مدیحہ اور اس کی والدہ کوقتل کردیااور فرار ہوگیا۔
دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔