صحت و سائنس
10 ستمبر ، 2012

ڈینگی بخار ، موسمی پھلوں اور تازہ جوسز کا استعمال انتہائی مفید ہے،ماہرین

ڈینگی بخار ، موسمی پھلوں اور تازہ جوسز کا استعمال انتہائی مفید ہے،ماہرین

لاہور… ڈینگی فیور کے کیسز میں امراض گردہ وامراض قلب میں مبتلا مریضوں پر ڈینگی بخار کی پیچیدگی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عام ڈینگی فیور خطرناک نہیں اور کم و بیش ایک سے دو ہفتے میں مناسب دیکھ بھال اوریونانی طریقہ علاج سے بھی ٹھیک ہو جاتا ہے تاہم ڈینگی بخار کی شدت میں گھریلو ٹوٹکوں پر انحصارکی بجائے مریض کو فوری طور پر بی ای ایم ایس گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ اطبا ء‘ڈاکٹریا قریبی ہسپتال منتقل کیا جائے ۔ماہرین کے مطابق ڈینگی فیور کے نوے فیصد مریض نظام انہضام کی خرابی‘متلی اور قے کی وجہ سے ٹھوس غذا کھانے سے عاری ہوتے ہیں۔ایسے میں انہیں تازہ موسمی پھلوں کے جوسز اور زود ہضم غذا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرایا جائے جو مریض کی جلد صحت یابی کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں اور جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ کرکے مرض کو جلد ختم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں :