صحت و سائنس
10 ستمبر ، 2012

نائیجیریا میں پولیو کے 77 نئے کیسز سامنے آگئے

نائیجیریا میں پولیو کے 77 نئے کیسز سامنے آگئے

ابوجا…نائیجیریا کی 10 ریاستوں میں پولیو کے 77 نئے کیسز سامنے آگئے۔ اس بات کا انکشاف نیشنل پرائمری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ایجنسی (این پی ایچ سی ڈی اے ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدومحمد نے شمالی ریاست سوکوٹو میں ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر گورلک جوناتھن اس سال کے آکر تک ملک سے پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے پرامید ہیں جس کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر صرف نائیجیریا ‘ پاکستان اور افغانستان ہی ایسے ملک ہیں جہاں پولیو کے اثرات باقی ہیں جو کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے تشویش کا باعث ہے۔

مزید خبریں :