ترکیب: مزیدار چاکلیٹ کیک منٹوں میں تیار کریں

فوٹو: فائل 

اگر آپ وقت کی بچت کرنا چاہتے ہیں اور منٹوں میں اپنے لیے کچھ مزیدار سا بنانا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو ایسی ترکیب بتانے والے ہیں جسے آپ مائیکرو ویو میں منٹوں میں تیار کرسکتے ہیں۔

ہم آپ سے آج ایک ایسی آسان ریسیپی شیئر کرنے والے ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے آپ منٹوں میں مزیدار چاکلیٹ کیک بنا سکتے ہیں۔

چاکلیٹ کیک

اکثر ہمیں میٹھا کھانے کا دل کر رہا ہوتا ہے اور ایسے میں اگر منٹوں میں چاکلیٹ کیک تیار ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔

منٹوں میں چاکلیٹ کیک بنانے کے لیے آپ کو ایک انڈا، 3 سے چار چمچ دودھ، ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر، چند قطرے ونیلا ایسنز، حسب ذوق پسی ہوئی چینی، 2 بڑے چمچ کوکا پاؤڈر، تھوڑا مکھن اور 4 بڑے چمچ میدے کی ضرورت ہوگی۔

ان تمام چیزوں کو یکجا کرکے اچھی طرح پھینٹنے کے بعد آپ اس کو ایک بڑے مگ میں ڈال کر 10 سے 15 منٹ تک مائیکرو ویو میں درمیانی آنچ پر رکھ دیں اور 15 منٹ بعد اس میں ٹوتھ پک یا چمچ ڈال کر چیک کر لیں کہ یہ کہیں کچا تو نہیں ہے۔

اگر آپ کی ٹوتھ پک یا چمچ میں کیک کے ذرات نہیں چپکے ہوئے ہوں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کیک پک گیا۔

اب اسے نکال لیجیئے اور اگر  آپ کے پاس چاکلیٹ سیرپ یا آئس کریم ہو تو اسے اس کیک کے اوپر ڈال کر کھائیں۔

مزید خبریں :