چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلئے مینار پاکستان گلابی روشنیوں سے سج گیا

فوٹو: ٹوئٹر/پنک ربن

چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے مینار پاکستان کو گلابی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

مینار پاکستان کو شوکت خانم کینسر اسپتال کی جانب سے گلابی روشنیوں سے سجانے کا اہتمام کیا گیا۔

اسپتال کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔

ڈاکٹر محمد عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً ہر 9 میں ایک خاتون چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو سکتی ہے، ہر سال ہزاروں خواتین موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کی شرح کم کرنے کا بہترین طریقہ آگاہی اور بروقت تشخیص ہے۔

مزید خبریں :