دلچسپ و عجیب
12 ستمبر ، 2012

امریکا میں بچوں کے درمیان بھیڑ پر سواری کے مقابلے کاانوکھا مقابلہ

امریکا میں بچوں کے درمیان بھیڑ پر سواری کے مقابلے کاانوکھا مقابلہ

واشنگٹن…این جی ٹی…یو ں تو دنیا بھر میں گھڑ سواری کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہی ہے لیکن امریکہ میں ننھے بچوں کے درمیان بھیڑ پر سواری کے مقابلے کاانوکھا مقابلہ ہوا۔چھ سال کی عمر کے بچوں نے اس مقابلے میں شر کت کی اور کاؤ بوائے کا روپ دھار کر پھرتیلی بھیڑوں کی پیٹھ پر سوار ہو کر ان کو قابو کر نے کیلئے اپنی صلا حیتوں کا مظاہرہ کیا اور اکثر ننھے ہیروز گرتے ہی نظر آئے ۔بظا ہر معصوم نظر آنے والی بھیڑوں نے بچوں کو زیادہ دیر تک اپنے پر سواری کا موقع نہیں دیا لیکن تین بچوں کو مقررہ وقت تک بھیڑ پر بیٹھے رہنے کے باعث میڈلز کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

مزید خبریں :