14 ستمبر ، 2012
میڈرڈ…این جی ٹی…جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے۔ اسپین کے صوبے علی کینٹ کے قصبے میں جاری سات روزہ میلے میں ایک بیل نے 59سال شخص کو بُری طرح روند ڈالا تاہم اسے قسمت کہیں یا کوئی معجزہ جو یہ شخص موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق اسپین کے قصبے Monovarمیں سالانہ سات روزہ میلہ جاری تھاجس میں روازنہ 20منٹ تک بُل رنگ میں بیلوں کے ساتھ لڑائی کا ہتمام کیا جاتا ہے۔ جیسے ہی 59سالہ شخص بُل رنگ میں سجے اسٹیج پر بیل کے سامنے آیا اس غصیلے بیل نے حملہ کردیا۔اس موقع پر جہاں بُل فائٹنگ میں ایریا میں کھڑے دیگر ساتھی جان بچا کر بھاگتے نظر آئے وہیں بیل نے اُس شخص پر دھاوا بولتے ہوئے ناصرف اُسے دور اُٹھا پھینکابلکہ اپنے پیروں تلے بھی روند ڈالا۔خیر یہ کوئی کرشمہ ہی تھا جو یہ شخص بیل سے اپنی جان بچا کر نکل پایا تاہم زخموں سے چُور ہونے کے باعث تاحال اسپتال کے بستر پر موجود ہے۔