14 ستمبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…دنیا میں ایسے سر پھرے اور دیوانوں کی کمی نہیں ہے جوخطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان تک جوکھم میں ڈال دیتے ہیں۔ایسے ہی ایک دیوانے سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جواپنی کئی ٹن وزنی گاڑی لیکر مِنی رولر کوسٹرٹریک پر جا پہنچا۔ لوہے کی پائپوں سے بنے 8سے 9میٹر اونچے ریمپ کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک یہ شخص اپنی بھاری بھرکم گاڑی چلاتے ہوئے ایسے اُتر گیا جیسے وہ کسی مِنی رولر کوسٹر ٹریک پر سے نہیں بلکہ اسپیڈ بریکر سے گزر رہا ہو۔