Time 15 دسمبر ، 2020
پاکستان

حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کیلیے 8 کمپنیوں سے رابطہ

اسلام آباد: حکومت نے 8 غیر ملکی دوا سازکمپنیوں سے کوروناکی ویکسین خریدنے کے لیے رابطے کرلیے۔

وی سی نیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد ڈاکٹر اسد حفیظ کا کہنا ہےکہ فائزر اور ماڈرناکی میسنجر آر این اے ویکسینز میں پاکستانی حکام کی دلچسپی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین مہینوں میں 5 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ویکسن ملناپاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی البتہ پاکستانیوں کی اکثریت کو 6 ماہ تک ویکسین فراہمی ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کے مطابق کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھا کررہی ہے، 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویکسین لگانا شروع کردیں گے اور ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے 150ملین ڈالرکی رقم مختص کرنےکی منظوری دے چکی ہے اور حکومت نے ویکسین ایڈوانس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :