Time 22 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

ایک اور بالی وڈ اداکارہ کورونا کا شکار ہوگئیں

اداکارہ راکول پریت سنگھ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ میں بھی مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اس سے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا شہری محفوظ نہیں ہے۔ 

کئی نامور اداکاروں اور اداکاراؤں میں کورونا کی تشخیص کے بعد اب راکول پریت بھی وائرس کا شکار بن گئی ہیں۔

اداکارہ راکول پریت سنگھ نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ادکارہ نے بتایا کہ طبیعت کافی بہتر ہے اور وہ آئسولیشن میں ہیں۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں رابطے میں آنے والے افراد سے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں فلم ’مے ڈے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس میں امیتابھ بچن اور اجے دیوگن بھی شریک ہیں۔

مزید خبریں :