صحت و سائنس
11 فروری ، 2012

لاہور میں دواوٴں کے ری ایکشن نے ایک اور جان لے لی

لاہور میں دواوٴں کے ری ایکشن نے ایک اور جان لے لی

لاہور … لاہور میں دواوٴں کے ری ایکشن سے ایک اور خاتون انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مشتبہ دواوٴں کے استعمال کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد120ہو گئی ہے۔ آج لاہور کے میو اسپتال میں دواوٴں کے ری ایکشن سے 60سالہ بشیراں بی بی انتقال کر گئیں۔ دواو ں کے ری ایکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت کے مطابق 400 سے زائد مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنہیں فولینک ایسڈ کے انجکشن لگائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :