29 دسمبر ، 2020
2020 پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے انتہائی مشکل سال ثابت ہوا، کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہوا تو فلم، ڈرامہ، سنیما اور تھیٹر انڈسٹری بند کرنا پڑی، شوبز انڈسٹری اربوں روپے کے نقصان سے دوچار ہوئی۔
فروری 2020 میں کورونا پاکستان پہنچا، لاک ڈاؤن، حکومتی پابندیوں اور وائرس کے خوف سے سنیما گھروں اور تھیٹرز کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔ ہر قسم کی شوٹنگز بھی بند کر دی گئیں۔
رواں برس فلم قائداعظم زندہ باد، زندگی تماشہ، لندن نہیں جاؤں گی اور مولا جٹ سمیت 20 سے زائد فلمیں تعطل کا شکار ہو گئیں۔
فیشن شوز، اسٹیج ڈرامے، ثقافتی پروگرامز، نمائشوں سمیت تقریباً تمام ثقافتی سرگرمیاں رکی رہیں۔
میوزک، ڈانس، اداکاری سمیت فنون لطیفہ کی دیگر اصناف سیکھنے سکھانے کے عمل کو بھی بریک لگ گئی۔
سال کے آخر میں آن لائن سرگرمیوں کا آغاز ہوا جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور کورونا ایس او پیز کے ساتھ شوٹنگز بھی شروع ہو گئیں لیکن سنیما گھر مکمل طور پر بند رہے۔