پاکستان کا بہترین کرکٹر کون؟ پی سی بی نے نامزدگیاں جاری کردیں

بابراعظم، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فواد عالم، رضوان مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

بابراعظم، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی تین مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔ ایوارڈز جیتنے والےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود جبکہ سال کا سب سے قابل قدر کرکٹرکے ایوارڈ کیلئے بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

فواد عالم کی نیوزی لینڈ کیخلاف اور شان مسعود کی انگلینڈ کیخلاف سنچری، نسیم شاہ کی بنگلادیش کیخلاف تباہ کن بولنگ اور حفیظ کی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں 86 رنز کی اننگز کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر، مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائیر، ویمن کرکٹر آف دی ائیر اور ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :