Time 01 جنوری ، 2021
پاکستان

لاہور: سال 2021 کا پہلا مقدمہ کس کے خلاف درج کیا گیا؟

فائل فوٹو

لاہور: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 کا پہلا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیاگیا۔

تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ ملزم فیاض کے خلاف درج کیا اور ملزم  سے 520 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق سال 2020 کا آخری مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج ہوا جو ملزم سہراب کے خلاف منشیات رکھنے پر درج کیا گیا۔

مزید خبریں :