مٹھی میں مزید 3 نومولود انتقال کرگئے

سول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 3 ماہ، 2 ماہ اور ایک نومولود ہے جب کہ بچوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق  رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 6 ہو گئی جب کہ تھر کے اسپتال میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :