دلچسپ و عجیب
20 ستمبر ، 2012

گھڑیاں چُراکر بھاگنے والے چور کی خریداروں نے دُرگت بنادی

گھڑیاں چُراکر بھاگنے والے چور کی خریداروں نے دُرگت بنادی

لندن…این جی ٹی…کبھی کبھار چوروں کو ایسے لینے کے دینے پڑتے ہیں کہ انہیں نانی یاد آجاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ اس وڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔برطانوی کاؤنٹی آکسفورڈشائر میں ایک جیولری شاپ سے 3لاکھ30ہزار پاؤنڈ مالیت کی ڈیزائنر گھڑیاں چُراکر بھاگنے والوں کو مارکیٹ میں موجود خریداروں نے آڑھے ہاتھوں لے لیا۔23سالہ جمی اسڑنگر نامی یہ چور گھڑیاں چرا کر جیسے ہی سڑک پر نکلا پکڑو پکڑو کی آوازوں نے کئی خریداروں کی توجہ سمیٹ لی۔۔بس پھر کیا تھا ایک صاحب نے چور کو پکڑا نیچے گرایا تو کئی اُسکے اوپر ہی چڑھ کر بیٹھ گئے اور پولیس آنے تک اناڑی چور کی جان خلاصی نہیں ہوئی ۔مذکورہ ویڈیومیں سے ایک منتخب تصویر یہاں دی گئی ہے۔

مزید خبریں :