20 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکا میں کتوں کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں دنیا کے کئی ممالک سے آئے ہوئے درجنوں کتوں نے حصہ لیا۔ اپنے ممالک کے جھنڈوں والی جرسیاں پہنے ہوئے یہ انوکھے کھلاڑی ریسنگ ٹریک پر پہنچے تو اشارہ ملتے ہی رکاوٹیں پھلانگتے ہوئے اختتامیہ نشان کی سمت دوڑنا شروع کردیا جن کی حوصلہ افزائی کیلئے وہاں ناصرف اُن کے مالکان بلکہ شائقین بھی موجود تھے۔ اس چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی کتے نے پہلی جبکہ جرمنی اورجاپان کے کتوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ، کامیاب ہونے والے کتوں میں بسکٹس کے میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔کیوں ہے نا انوکھی چمپئن شپ۔