صحت و سائنس
21 ستمبر ، 2012

5سے7 سالہ بچوں کیلئے روزانہ ایک گھنٹہ مشقت ضروری،عالمی ادارہ

5سے7 سالہ بچوں کیلئے روزانہ ایک گھنٹہ مشقت ضروری،عالمی ادارہ

اسلام آباد …عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پانچ سے سات سال عمر کے بچوں کے لئے روزانہ ایک گھنٹے کی جسمانی مشقت ضروری ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق بچوں کو تفریحی مشاغل کیلئے محفوظ اور قابل رسائی مقامات کی فراہمی سے انہیں جسمانی مشقت کے امور میں بہتر طور پر شامل کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ پیدل چلنا اور سائیکل چلانا بھی ان کی صحت کیلئے مفید ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب بچے کھیلتے ہیں تو ان کی جسمانی مشقت کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ وہ ذہنی دباؤ اور بے چینی جیسے امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔ ایک گھنٹے روزانہ مشق کرنے والے بچوں میں چیزوں کی سمجھ بوجھ، تفریحی اور سماجی سرگرمیوں کی صلاحیتیں بڑھ جاتی ہیں اس کے علاوہ کھیل کی سہولت بچوں میں موٹاپے کے رجحان کو روکتی ہے خصوصاً وہ بچے جو پرہیزی خوراک کے کم استعمال اور بیٹھ کر کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہ تفریح کے مواقع کھو دیتے ہیں۔

مزید خبریں :