صحت و سائنس
21 ستمبر ، 2012

درد خاتمے کی ادویات کا زیادہ استعمال سردرد کو شدیدتر کر دیتا ہے، ماہرین

درد خاتمے کی ادویات کا زیادہ استعمال سردرد کو شدیدتر کر دیتا ہے، ماہرین

اسلام آباد …طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دافع درد ادویات کے استعمال سے برطانیہ میں 10لاکھ سے زائد افراد شدید سردرد کا شکار ہوتے ہیں جنہیں اس سے پیچھا چھڑانے کی ضرورت ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارہیلتھ اینڈ کلینکل ایکسیلین کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد سردرد سے نجات کیلئے دافع درد دوائیں کھانے کی بری عادت میں مبتلا ہیں تاہم بعض حالات میں آکوپنکچر طریقہ، علاج اس کا بہتر حل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب کوئی بھی شخص دافع درد دوا استعمال کرتا ہے تو اس کا مرض زیادہ ہو جاتا ہے جس کیلئے وہ مزید دوا استعمال کرتا ہے تو اس کا درد شدید، شدید تر اور پھرشدید ترین ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں :