دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2012

برطانوی چڑیا گھر میں امدادمہم کیلئے ہاتھی نے مصوری شروع کردی

برطانوی چڑیا گھر میں امدادمہم کیلئے ہاتھی نے مصوری شروع کردی

لندن…این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی بیڈ فورڈشائر کےWhipsnade چڑیا گھر میں امدادجمع کرنے کے لیے ایک ہاتھی نے مصوری شروع کردی ہے۔14سالہ کرشمہ نامی یہ ہاتھی اپنے سونڈمیں پینٹ برش پکڑتے ہوئے کینوس پر مختلف رنگ بکھیرتا نظر آتا ہے۔اِس چڑیا گھر میں ہاتھیوں کو سراہنے کے لیے22اور23ستمبر کو ہاتھیوں کا ویک اینڈ بنایا جائے گا جس میں کرشمہ کے بنائے گئے پورٹریٹس بھی نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال بھی اسی امدادی مہم کے سلسلے میں کرشمہ کابنایا گیا ایک پورٹریٹ200پاؤنڈ میں نیلام ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :