22 ستمبر ، 2012
ٹورنٹو…این جی ٹی…کینیڈا میں منعقد کیے گئے آرٹ فیسٹیول میں چھ ہزار لائٹ بلبوں کی مدد سے بادل کی شکل والا ایک منفرد د یوہیکل فن پارہ عام نمائش کیلئے پیش کیا گیا جوکہ اپنے انوکھے پن کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔Cloud نامی اس Interactive فن پارے کو کینیڈین آرٹسٹ نے چھ ہزار بلبوں کو ایک ساتھ جو ڑ کر تیار کیا جس کے ساتھ لٹکی تاروں کو کھینچنے سے اس سے پانی نہیں بلکہ روشنی نکلتی ہے۔آرٹ فیسٹیول میں شرکت کر نے والے بیشتر افراد نے اس بادل کے نیچے کھڑے ہو کر اس کے ساتھ لٹکی تاروں کو کھینچ کر بلبوں کو نا صرف جلا یابجھا یا بلکہ اس کی انفرادیت سے بھی محظوظ ہو ئے۔