دلچسپ و عجیب
23 ستمبر ، 2012

نیکی کر دریا میں ڈال

نیکی کر دریا میں ڈال

لندن…این جی ٹی…مدد گار کبھی کبھی مصیبت بھی بن جاتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ہوا خراب ہوجانے والے ٹریکٹر کے ڈرائیور کے ساتھ جس کا ٹریکٹر پہلے تو خراب ہوااور بعد میں مدد کیلئے آنیو الے دوسرے ٹریکٹر نے اسے بلکل ہی تباہ کر دیا۔مدد کیلئے آنے والے لال رنگ کے ٹریکٹر نے رسی کے ذریعے سبز رنگ کے خراب ٹریکٹر کو مخالف سمت میں کھینچنا شروع کیا تو چند ہی فٹ آگے بڑھنے کے بعدیہ ٹریکٹر اپنے پچھلے پہئیوں پر ہوا میں بلند ہوتے ہوئے اُلٹ گیا۔ارد گرد موجود لوگ مدد کو تو آئے لیکن اب کیا ہو سکتا تھا جب چڑیا چُگ گئی کھیت۔

مزید خبریں :