دلچسپ و عجیب
24 ستمبر ، 2012

امریکا:خطرناک بھیڑیوں کے درمیان بسنے والا بہادر جوڑا

 امریکا:خطرناک بھیڑیوں کے درمیان بسنے والا بہادر جوڑا

واشنگٹن …کہتے ہیں نا کہ جانور محبت کی زبان سمجھتا ہے ،یہ جملہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے پر صادق آتا ہے جنہوں نے اپنی پر آسائش زندگی ترک کرتے ہوئے خطرناک بھیڑیوں کے درمیان مستقل رہائش اختیا کر لی ہے۔بھیڑیوں کی زندگی کے مطالعے اور مشاہدے کیلئےJim اور ان کی اہلیہ Jamie نے امریکی ریاست Idahoکے پہاڑی سلسلے میں واقع ایک ایسے مقام کا رخ کیا جہاں بھیڑیوں کو ایک بڑا جھنڈ رہتا تھا۔اپنے مشاہدے کے دوران ان دونوں بہادر میاں بیوی نے بھڑیوں کو خطرناک نہیں بلکہ محبت کرنے والاجانور قرار دیتے ہوئے انکے ساتھ مستقل رہائش اختیا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ پچھلے چھ سالوں سے جِم اور جیمی محض ایک ٹینٹ کے سہارے بغیر بجلی اور پانی کے ان بھڑیوں کے درمیان رہ رہے ہیں جنہیں نا تو ان سے اپنی جان کا خطرہ ہے اور نا ہی وہ انہیں جنگلی اور خونخوار جانور تسلیم کرتے ہیں۔

مزید خبریں :