دلچسپ و عجیب
24 ستمبر ، 2012

باربی گڑیا کی دیوانی خاتو ن،15ہزار سے زائد ڈالز جمع کر لیں

باربی گڑیا کی دیوانی خاتو ن،15ہزار سے زائد ڈالز جمع کر لیں

برلن …آپ نے دنیا کے کئی نامور اداکاروں کے مداح تودیکھے ہونگے لیکن باربی گڑیا کی اس جیسی دیوانی خاتون شاید ہی کہیں دیکھی ہو جس نے اپنے گھر میں ہزار وں باربی گڑیائیں جمع کر لی ہیں۔جرمنی سے تعلق رکھنے والی 52سالہ Bettina کی باربی سے محبت یقیناًلاجواب ہے جس نے پچھلے 19سالوں میں ہر طرح کے اسٹائل اور فیشن کی15 ہزارسے زائد چھوٹی بڑی باربی ڈالز اپنے پاس محفوظ کی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ Bettinaکا نام گنیز انتظامیہ نے 15ہزار سے زائد باربی ڈالز جمع کرنے کے سلسلے میں ورلڈ ریکارڈبکس میں بھی شامل کر لیاہے۔

مزید خبریں :