Time 10 فروری ، 2021
پاکستان

’امید ہے فضل الرحمان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد اب فوج مخالف تقریر نظر نہیں آئیگی‘

فائل:فوٹو

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر میں جو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا ہے اس ٹیکنالوجی کا عنصر پی ڈی ایم کے جلسوں میں نظر آئے گا۔ 

فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا  کہ فضل الرحمان کا درد انہیں سکون سے نہیں بیٹھنے دے رہا، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد امید ہے آئندہ جلسوں میں فوج مخالف تقریر نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نےکہا کہ  یہ بھی پہلی بار ہوا کہ فوج شاہی خاندان کے لیے استعمال نہیں ہوئی، حکومت نے سینیٹ میں اوپن بیلٹنگ کے لیے عدالت سے رہنمائی طلب کی ہے مگر جعلی راج کماری چھانگا مانگا میں ضمیر کی منڈیاں لگانا چاہتی ہے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے کی افادیت سے انکار نہیں، یہ منصوبہ نہ شہباز شریف کی جیب سے بنا اور نہ ہی اتفاق فاؤنڈری کے فنڈ سے بنا، منصوبے میں گھپلوں کی انکوائری نیب میں چل رہی ہے، سیف سٹی کا دائرہ کار ریجنل ہیڈ کوارٹرز تک بڑھایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :