دلچسپ و عجیب
24 ستمبر ، 2012

گھر ہو تو ایسا؛جرمنی میں منفرد مو بائل گھر تیار کر لیا گیا

گھر ہو تو ایسا؛جرمنی میں منفرد مو بائل گھر تیار کر لیا گیا

میونخ …جرمنی کی ایک تخلیقی کمپنی نے ایسا منفرد موبائل گھر تیار کر لیاہے جس میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک پر آسائش اور لگژری گھر میں ہوتی ہیں۔40فٹ طویل اس موبائل گھر میں پر آرائش تین کمروں سمیت ایک انتہائی دیدہ زیب کچن اور باتھ روم بھی موجود ہے۔سب سے بڑھ کر انوکھی بات تو ہے کہ اس چلتے پھرتے گھر میں ایک پوشیدہ گیراج بھی بنا یا گیا ہے جہاں بآسانی گاڑی بھی پارک کی جاسکتی ہے۔اس عالیشان موبائل گھر کی قیمت تقریباً بارہ لاکھ پونڈ ہے ۔

مزید خبریں :