24 ستمبر ، 2012
ماسکو…روڈ ایکسیڈنٹ تو اب معمول بن گئے ہیں لیکن روس میں ہونے والا یہ حادثہ کچھ غیر معمولی ہے ،جس میں کار ڈرائیور کو عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ ا۔ سڑک پر پڑے بجلی کے تار کوکار ڈرائیور دیکھ نا سکا اور جیسے ہی تیزی سے سفر کرتی یہ گاڑی اس پر سے گزرنے لگی توتار میں پھنس کر قلابازی کھاتے ہوئے پلٹ گئی۔ اس اچانک حادثے کے نتیجے میں سڑک پر موجود تمام افراد ہکا بکا رہ گئے اور فوری طور پرڈرائیور کوبحفاظت گاڑی سے نکالا جو اس حادثے میں معجزانہ طور پر بالکل محفوظ رہا ۔