25 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکی ریاست اوہائیو میں سالانہRunning of the Wienersکتوں کی ریس منعقد کی گئی۔ Hot Dog کے لباس میں ملبوس اِن تما م کتوں نے اپنے مالکان کی رہنمائی میں75 فٹ فاصلے پر مشتمل اس ریس میں دوڑ لگائی اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف نظر آئے ۔ مقامی پارک میں منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں ریس کے علاوہ کتوں کی تفریح کیلئے دیگر مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا جہاں ان کی پھرتی کے ساتھ ساتھ سستی نے بھی سب کو بے حد محظوظ کیا۔