25 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکی ماہرین نے ایک ایسی روبوٹک مچھلی تیار کی ہے جوسمندر کی گہرائی میں خطرات پر نگرانی کیلئے گشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ BIO Swimmer نامی اِس روبوٹ کو ٹیو نا مچھلی کی بناوٹ سے متا ثر ہو کر ہو بہواِسی کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جو مسلسل سمندر کے گہرے پانی میں تیرتی اور اردگرد مو جود کسی بھی خطرے پر نظر رکھتی ہے۔ اس روبوٹک مچھلی میں مشینی دُم اور پَر بھی نمایاں ہیں جن کی مدد سے یہ اپنے اندر نصب سینسرز اور جدید آلات کی مدد سے تیرتی اوراپنی خدمات سر انجام دیتی ہے۔