دلچسپ و عجیب
25 ستمبر ، 2012

ایک ہزار فٹ کی بلندی پر مہم جوئی کے دوران فون پر گفتگو

 ایک ہزار فٹ کی بلندی پر مہم جوئی کے دوران فون پر گفتگو

پیرس …فرانس کے ایک سرپھرے نوجوان نے ہزاروں فٹ بلندی پر خطرناک مہم جوئی کے دوران جان کی پرواہ کئے بغیر موبائل فون پر آنے والی کال موصول کی۔ یہ بہادر شخص بغیر کسی سہارے اور حفاظتی اقدامات کے1 ہزار فٹ بلندی پر رسی پر چلنے کا مظاہرہ پیش کر رہا تھا کہ اچانک ہی اس کا موبائل فون بجنے لگا ۔اس نوجوان کو اپنی مہارت اور صلاحیتوں پر اس قدر بھروسہ تھا کہ فون کے بجتے ہی وہ فضا میں رک گیا اور فون کال ریسیو کرتے ہوئے باتوں میں مصروف ہو گیا ۔رسی کے سِروں سے تقریباً 20 میٹر فاصلے پر فون پر بات کرتا یہ نوجوان بیس منٹ تک کال پر مسلسل خوش گپیوں میں مصروف رہا۔

مزید خبریں :