دلچسپ و عجیب
26 ستمبر ، 2012

جاپان میں سالانہ برش فیسٹیول کا آغاز

جاپان میں سالانہ برش فیسٹیول کا آغاز

ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان کے شہرKumanochoمیں سالانہ برش فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔اپنی نوعیت کے اس دلچسپ میلے میں مختلف اسٹالوں پر جھاڑن سے لے کر صفائی کرنے کے اور میک اپ سے لے کر دانت صاف کرنے کے مختلف انداز و اسٹائل کے برش نمائش اور فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ہر سال برش میلے کا انعقاد کرنے والا یہ جاپانی شہر اپنی برش فیکٹریز کے حوالے سے بے حد مشہور ہے جہاں پورے جاپان کے80فیصد برش تیار کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :