26 ستمبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طا نیہ سے تعلق رکھنے والی بچی Charlotteدنیا کی پست قامت ترین بچی ہے جس کی عمر 5سا ل جبکہ اس کا قد صرف 26انچ ہے۔کسی کھلونے کی مانند نظر آنے والی اس ننھی بچی کا وزن 4کلو گرام ہے جس نے اپنی ظاہری جسامت کے باعث پیداہو نے والے مسائل کو نظر انداز کر کے اپنی بہنوں کے ساتھ اسکول بھی جانا شروع کر دیا ہے۔ اِس پست قامت بچی کے قد کے با رے میں ڈاکٹروں نے اس کے والدین سے تشویش کا اظہا ر کیا ہے کہ شا ید Charlotte کا قد اب مزید نہیں بڑھ سکے گا۔Charlotte عام بچوں کی طرح چل پھر نہیں سکتی جس کے لئے وہ واکر میں بیٹھ کر اس کے سہا رے گھر اور اسکول میں اِدھر سے اُدھرحرکت کر تی ہے۔