26 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…دنیا بھرمیں تفریح کے طور پر لوگوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ عام بات ہے لیکن امریکی ریاست نیویارک میں باقاعدہ طور پر رسہ کشی کے مقابلوں کا نعقاد کیا گیا۔بڑے پیمانے پر منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس میں بچے اور بڑے کیچڑ میں کھڑے ہو کر ٹگ آف وار(رسہ کشی)کے مقابلے میں شرکت کر تے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ پیش کر تے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اس مقابلے کے بعد رسی کھینچنے والے افرادکو کیچڑ میں لت پت ہوجانے کے باعث پہچاننا بھی ناممکن ہو جاتاہے لیکن اس کے باوجود یہ کھیل لوگوں میں کافی مقبول ہے۔